اترپردیش : ہندوتوا بلوائیوں کا مسلم نوجوان پر وحشیانہ تشدد
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہاں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہے ،ہندوتوا گروپ نے ایک مسلم نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم نوجوان ندیم کو ریاست کے ضلع مظفر نگر کے گائوں فولات میں ہندوتوا گروپ نے شدید تشددکا نشانہ بنایا ۔ ہندوتوا بلوائیواں نے نوجوان کوہاتھ پیر باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ وہ اہلخانہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں مرا اور اس کے ہاتھ پائوں بندے ہوئے تھے اور جسم اور چہرے پر شدید زخم موجود تھے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ندیم کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ندیم کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پولیس نے انہیں کئی گھنٹوں تک پولیس اسٹیشن میں بٹھا ئے رکھا اور کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ۔