بھارت

منی پور میں :تشدد کا سلسلہ جاری، خاتون کی ہلاکت کے خلاف کانگ پوکپی ضلع میں احتجاج ، ہڑتال

امپھال:بی جے پی “ کی زیر اقتدار ریاست منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں دوبارہ سے احتجاج شروع ہو گیا ہے اور ایک خاتو ن کی ہلاکت کے خلاف 48 گھنٹے کی ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون کی ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کا یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب 42 سالہ کم نینینگ چونگلوئی اور دو دیگر کسان، سینگام عرف ڈیوڈ چونگلوئی اور لامکھوچون چونگلوئی، اپنے کھیتوں میں دھان کی کٹائی کر رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کرکی گئی۔ واقعے میں کم نینینگ ہلاک ہو گئیں، جبکہ دو مرد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔آج مسیحی اکثریتی ‘کوکی-زو’ برادری کے سینکڑوں افراد نے ساپارمینا اور کانگ پوکپی قصبے میں احتجاج کیا۔ اس دوران ‘کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی’ کا دھرنا مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس میں 12 نومبر کے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین نے متاثرین کے لیے انصاف، متاثرہ علاقوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے، اور کانگ پوکپی ضلع سے مرکزی اور ریاستی فورسزکے انخلا کا مطالبہ کیا۔
”کمیٹی ان ٹرائیبل یونیٹی “(کے او ٹی یو)کے ترجمان این جی لون کیپجن نے حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ہونے والے اس حملے نے تعینات فورسز کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے وضاحت طلب کی کہ حملوں کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کیپجن نے کہا کہ ”کے او ٹی یو“ کے مطالبات کا مقصد سیکیورٹی خدشات کو دور کرنا اور شہریوں کے مزید جانی نقصان کو روکنا ہے۔ انہوں نے منی پور کے نائب وزیر اعلیٰ لوسی ڈیکھو کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ 14 نومبر کو شام 5 بجے ہڑتال ختم ہونے سے قبل، کانگ پوکپی ضلع سے مرکزی اور ریاستی فورسز کو ہٹا دیا جائے ۔
دریں اثنا، ‘کوکی ویمن آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس’ نے خاتون کے قتل اور دو دیگر شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
تنظیم نے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے ایک مقررہ وقت کے اندغیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔
منی پور میں نسلی تشدد مئی 2023 میں شروع ہوا تھا، جو بنیادی طور پر اکثریتی ہندو میتی برادری اور عیسائی کوکی برادری کے درمیان ہے۔ اس تنازعے میں اب تک کم از کم 3 سو زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، ایک بری تعداد افراد لاپتہ ہیں جبکہ کشیدگی کے باعث تقریباً 60ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button