مقبوضہ جموں و کشمیر

اسرائیل اپنی سرکشی کے ذریعے پورے مشرق وسطی کو غیر مستحکم کر رہا ہے،میر واعظ

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں ظلم وستم کا شکار مقبوضہ فلسطین کے لوگوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ِ میر واعظ عمر فاروق نے ماہ مقدس کے دوسرے جمعہ کے موقع پر سرینگرکی تاریخی جامع مسجد میں ہزاروں فرزندانِ توحید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی پر بین الاقوامی احتساب کے فقدان کے باعث اسرائیل مزید دلیر ہو گیا ہے اور وہ اپنے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کو بڑھا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اسرائیل جانتا ہے کہ اسے کسی جوابدہی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لہذا وہ مغربی کنارے میں زمینوں پر قبضے کو باقاعدہ شکل دے رہا ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ نسل کشی کے بعد فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے بے دخل کرنا ظلم، بین الاقوامی قانون کی ناکامی اور عالمی برادری کے اخلاقی ضمیر کے زوال کی عکاسی کرتا ہے۔میرواعظ نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی سرکشی کے ذریعے پورے خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف بھی جنگ جیسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے اور اس بڑھتی ہوئی پیش رفت نے کشمیر کے لوگوں میں بڑے پیمانے پر بے چینی پیدا کر دی ہے۔
میرواعظ نے کشمیر اور ایران کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباءکی ایک بڑی تعداد ایرانی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، اور بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ان کے والدین اور گھر والوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
میرواعظ نے ایرانی عوام اور وہاں زیر تعلیم کشمیری طلباکی سلامتی اور فلاح کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں امن و استحکام کے لیے دعا کی اور کہا کہ تنازعات اور جنگیں سوائے غم، تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے کچھ نہیں لاتیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button