مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کشمیریوں کی منفرد شناخت مٹانے کے مذموم منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے، رپورٹ

d01eeca8b24321cd2fe89dd85b9beb51اسلام آباد :نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے بعد کشمیریوں کی منفرد شناخت اور ثقافت مٹانے اور ان پر اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کے اپنے مذموم منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کی شناخت چھیننا چاہتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت جموںوکشمیر کی منفرد شناخت ختم کرنے اورعلاقے میں قبل از اسلام کی ہندو تہذیب وتمدن کو بحال کرنے کے آر ایس ایس کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھار ت مقبوضہ علاقے میں آبادکاری کے استعماری ایجنڈے پر بھر پور طریقے سے عمل پیرا ہے۔بھارتی ریاستوں سے بڑی تعداد میں ہندو لاکر مقبوضہ علاقے میں بسائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ تحریک آزادی کیخلاف مودی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اپنی منفرد شناخت کا تحفظ کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button