بھارت
مہاراشٹر: ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کرہلاک کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک 65سالہ شخض کو محض اس بنا پر بہیمانہ طریقے سے مارا پیٹا گیا کیونکہ اس نے کرکٹ میج میں ممبئی کی ٹیم کے بارنے کی بات کی تھی۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ہے ۔ آئی پی ایل کے ایک میچ میں ممبئی اور حیدر آباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں کہ اس دوران ممبئی ٹیم کے روہت شرما آﺅٹ ہو گئے جس پر ایک 65سالہ شخص نے تبصرہ کیا کہ اب ممبئی ٹیم ہار جائے گی ۔ ان کی اس بات پر دو افراد مشتعل ہوگئے اور معمر شخص کو لکڑی کے ایک ڈنڈے سے مارنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ۔ وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے اسکے قتل میں ملوث دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔