ہلاکتیں
جموں میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس افسرسمیت دوافراد ہلاک
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پولیس کا ایک افسر اور ایک شرپسند ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیاکہ یہ واقعہ گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب کٹھوعہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں بھارتی پولیس اورشرپسندوں کے ایک گروپ کے درمیان پیش آیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند جس کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی، ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس سب انسپکٹر دیپک شرما اور اسپیشل پولیس آفیسرانیل کمارزخمی ہوگئے۔ دیپک شرما کو گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ سے پٹھان کوٹ کے امندیپ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انیل کمار زیر علاج ہے۔