ہلاکتیں

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک اور شہری کا دوران حراست قتل

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں دوران حراست قتل سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے اور تازہ ترین واقعہ محمد عابد کا ہے جس کو آج ضلع را م بن میں پولیس کی حراست میں قتل کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 27سالہ عابد کو پولیس نے گرفتارکیا اور لاک اپ میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ایک ہفتہ قبل ایک اور شہری مکھن دین کو پولیس نے کٹھوعہ سے گرفتارکیا تھا اور اسے دوران حراست تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔ ماورائے عدالت قتل کے ان واقعات سے مقبوضہ علاقے میں نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کے حوالے سے تشویش پیدا ہوئی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ قتل کے ان واقعات کو بعد میں خودکشی یا قدرتی موت قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button