بھارت
بی ایس ایف اہلکاروں کی فائرنگ میں ایک اور بنگلہ دیشی مسلمان ہلاک
ڈھاکہ: بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے سرحدی ضلع چپائی نواب گنج میں ایک اور بنگلہ دیشی شہری گولی مارکر ہلاک جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی باڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے چپائی نواب گنج میں 30سالہ بنگلہ دیشی مسلم سیف الاسلام کو گولی مار کر ہلاک اور 25سالہ راجو اسلام کو شدید زخمی کر دیا۔ بی ایس ایف اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ سولہ دنوں میں یہ بنگلہ دیشیوں کے قتل کا پانچواں واقعہ ہے ۔گومست پور کی رادھا نگر یونین کے ناگرپارہ گائوں کے رہائشی سیف الاسلام ساتھیوں سمیت سرحدی علاقے سے گائے لینے گئے تھے۔ تاہم وہ بی ایس ایف اہلکاروںکی فائرنگ میں ہلاک جبکہ راجو شدید زخمی ہو گیا ۔ زخمی نوجوان راجو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔