بھارت

میری گرفتاری اپوزیشن، جمہوریت، وفاقیت ، منصفانہ انتخابات پر حملہ ہے، کیجریوال

2024-04-23 20_58_29-Delhi HC dismisses plea seeking bail for AAP leader Arvind Kejriwal till completنئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ان کی گرفتاری اپوزیشن، جمہوریت، وفاقیت اور منصفانہ انتخابات پر حملہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اروند کیجریوال کل 29 اپریل کو جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ کے سامنے گرفتاری کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔کیجریوال کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت حزب اختلاف کو دبانے کیلئے تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جماعت” عام آدمی پارٹی “کا موقف ہے کہ 21 مارچ کو کجریوال کی گرفتاری کا مقصد عام انتخابات کے دوران ان کی مہم میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
دریںاثنا کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے بھی ایک بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے محض کھوکھلے دعوے اور وعدے کیے اور عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button