مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی افواج کی بڈگام اور ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

 

سرینگر:غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے اہلکاروں نے بڈگام اورریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام کے علاقے یوسمرگ میں بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ادھر58 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے پیراملٹری فورسزاور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں کےہمراہ ضلع ریاسی کی تحصیل ماہور کے مقام کھٹا جی رج پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button