مقبوضہ جموں و کشمیر
ریاسی: بھارتی پولیس نے کرایہ کے گھروں میں رہنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع ریاسی میں کرایہ کے گھروں میں رہائش پذیر افراد کے خلاف کریک شروع کر دیا ہے اور کئی افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ڈبہ موڑ ، ککریال کے علاقوں میں آپریشن کیا اور بغیر پولیس تصدیق کے اپنی جائیدادیں کرایہ پر دینے پر کئی افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ پولیس نے بغیر تصدیق کے کرایہ دار رکھنے پر اونکار سنگھ نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ بعد ازاں عدالت نے اسے جرمانے کی سزا سنائی۔
ویشنو دیوی مندر کے علاقے میں محنت مشقت کر کے روزی روٹی کمانے والے شبیر خان نامی ایک شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولیس نے ان پر انتظامیہ سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر محنت مزدور ی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔



