بھارتیہ جنتاپارٹی کی غنڈہ گردی ، امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، متعدد افراد زخمی
امیٹھی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی غنڈہ گردی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کے غنڈوں کے اپوزیشن کانگریس پارٹی کے دفتر پر حملہ ، متعدد افراد زخمی اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی کے غنڈوں نے حزب اختلاف کی کانگریس پارٹی کی رہنما پریانکا گاندھی کے ضلع امیٹھی کے دورے سے قبل رات گئے کانگریس کے دفتر پر حملہ کر کے دفترکے باہر کھڑی درجنوں گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا ۔بی جے پی کی غنڈہ گردی کے دوران مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ کانگریس پارٹی کاکہنا ہے کہ بی جے پی امیٹھی میں شکست کے خوف سے غنڈہ گردی پر اتر ائی ہے۔امیٹھی سے لوک سبھا کے لیے بی جے پی کی امیدوار سمرتی ایرانی شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔حملے کے بعد پریانکا گاندھی نے20مئی کو پولنگ کے دن تک امیٹھی اور رائے بریلی کے دو حلقوں میں ہی قیام کا اعلان کیا ہے ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔