مودی حکومت میں اپوزیشن رہنما کو غیر ملکی مہمان شخصیات سے ملنے کی اجازت نہیں، راہول گاندھی

نئی دلی: کانگریس کے مرکزی رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت میںاپوریشن رہنماکو غیر ملکی مہمان شخصیات سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں کسی بھی غیر ملکی شخصیت کو اپوزیشن رہنما سے ملنے کی اجازت تھی اور یہ روایت مودی کے اقتدار میں آنے سے پہلے اٹل بہاری واجپائی اور ڈاکٹر من موہن سنگھ کے ادوار تک جاری تھی لیکن اب اس روایت کو ختم کر دیا گیا ہے۔
راہول گاندھی نے کہاکہ قائد حزب اختلا ف کا نقطہ نظر مختلف ہوتا ہے لہذا انہیں غیر ملکی شخصیات سے ملنے کی اجازت ہونی چاہیے۔لیکن مودی حکومت اور وزارت خارجہ ان اصولوں پر عمل پیرا نہیں ہے۔ راہول گاندھی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ بھارت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہاب جو بھی شخصیات بھارت کے دورے پر آتی ہیں یا جب بھی میں بیرون ملک جاتاہوں ، تو مودی حکومت انہیں مجھ سے ملنے سے منع کرتی ہے۔KMS-14/M






