بھارت
کرناٹک : مسلم تاجر پر ہندوتوا غنڈوں کا وحشیانہ تشدد
بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے مویشیوں کے ایک مسلم تاجر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم تاجر بندے نواز دو بیل، ایک بھینس اور ایک گائے کو ریاست کے علاقے بابلیشور سے وجئے پورہ لے جا رہا تھا کہ راستے میں ہندوتوا غنڈوں نے اسکی گاڑی روک کر اسے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا اورنیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پروائرل واقعے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مقتول کے جسم پر شدیدد زخم اور خون جمنے کے نشانات موجود ہیں۔مسلمانوں سے نفرت کے اس تازہ واقعے کے خلاف بڑے پیمانے پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہاہے اور ہندوتوا غنڈوں کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیاجارہا ہے ۔ پولیس اسٹیشن بابلیشورمیں حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔