بھارت

اترپردیش : ہندو انتہاپسند کی فائرنگ میں ایک مسلم اسکول ٹیچر قتل

بجنور : ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر حکومت ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں سرکاری اسکول ٹیچر نوشاد احمد کوگولی مارکرقتل کردیاگیاہے ۔
ضلع بجنور کے گائوں سوپوری میں واقع ایک پرائمری اسکول کے گیٹ کے قریب مسلم ٹیچرنوشاد احمدہندوتوا ذہنیت کے حامل مسلح شخص نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ حملہ آورکی شناخت گورو رٹھی کے طور پر ہوئی ہے۔ نوشاد کوشدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔اطلاعات کے مطابق نوشاد احمد اسکول سے گھر جارہے تھے جب ان پر حملہ کیاگیا ۔قتل کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اس واقعے سے مودی کے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیوں کے ساتھ انتہاپسند ہندوئوں کی طر ف سے روا رکھے جانیوالا امتیازی سلوک مزید واضح ہو گیاہے ۔ٹیچر کے قتل کے واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے اور صارفین فوری تحقیقات اور مقتول کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button