بھارت

ممبئی :شدید طوفان کے باعث بڑا بل بورڈ گرنے سے 14افراد ہلاک ،74 زخمی

mumbai stormممبئی:
بھارت کے شہر ممبئی میں شدید طوفان کے باعث ایک بڑا بل بورڈ گرنے سے 14افراد ہلاک اور 74 زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بل بورڈشدید طوفان کے باعث ممبئی شہر کے مشرق میں واقع ایک پٹرول پمپ پر گرا جس سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بل بورڈ تلے متعدد افراد دب گئے اورمتعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وہی بل بورڈ ہے جسے گزشتہ سال لِمکا بک آف ریکارڈز میں سب سے بڑے بل بورڈ کے طورپر شامل کیاگیاتھا۔بل بورڈ کی پیمائش 70 میٹر بائی 50 میٹر ہے۔ممبئی میں شدید طوفان اور بارش کی وجہ سے متعدد مقامات پر بجلی کے کھمبے اوردرخت اکھڑگئے ہیں ۔پولیس نے بل بورڈ کے مالک خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button