ہلاکتیں

کپواڑہ :بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

download (4)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ٹنگ ڈار میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا، ضلع ادھم پور کے مختلف علاقوں میں آج مسلسل 19ویں روز بھی بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ بھارتی فوجیوں نے ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button