بھارت

منی پور میں تشدد، جلاﺅ گھیراﺅ کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے میں 13 اغوا

download (6)امپھال:  بھارتی ریاست منی پور میں جلاﺅ گھیراﺅ اور تشدد تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ریاست میں 8 مئی سے 13 مئی کے درمیان 13 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی روزنامہ ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اغوا ہونے والوں کی اصل تعداد تیرہ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ اکثر اہل خانہ پولیس میں رپورٹ درج نہیں کراتے ۔ اغوا ہونے والوں میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فورسز اہلکار بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ منی پور پولیس نے اغوا کے معاملات میں کم از کم 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار کیے گئے افراد میں سے دو طاقتور میتی ملیشیا گروپ ارم بائی ٹینگول کے ارکان ہیں، جن پر امپھال ایسٹ میں کرسٹیان کے زیر اثر کانگ پوکپی ضلع سے چار پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کا الزام تھا۔
ایک اوربھارتی روزنامہ انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ اگرچہ تشدد کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے تاہم ریاست عملی طور پر دو حصوں میں منقسم ہے، میتی اور کوکی قبائل مکمل طور پر الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں۔منی میں تشدد گزشتہ برس 3مئی کو پھوٹ پڑا تھا، اب تک دو سو سے زائد لوگ ہلاک جبکہ پچاس ہزار کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button