مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں چار نہتے کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ

20211116_131827مظفرآباد16نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں چار نہتے کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج مظفر آباد میں پاسبان حریت جموںوکشمیرکے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بھارتی ظلم وبربریت کیخلاف اور آزادی اورشہیدہونے والے کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا ئے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کی دہشت گرد فوج انعامات، ترقی اور عہدوں کی لالچ میںجعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیاگیاہے جہاں بھاتی فوجی جس کو چاہیں ،جب چاہیں اورجہاں چاہیں قتل کردیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ صورت حال کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر خطوں کیلئے بھی انتہائی تکلیف دہ ہے۔ مقررین نے کہا کے بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست کے اسلامی تشخص، ثقافت اور اقدارسمیت سب کچھ بزور طاقت مٹا نے پر تلی ہوئی ہے۔انہوںنے اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور انصاف پسند اقوام کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارتی فورسزکے ہاتھوں نہتے کشمیری عوام کے قتل عام کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔مظاہرین نے شہید برہان وانی چوک سے مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرنے والوں میں پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی،وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، ، عظمت حیات کشمیری، جاوید احمد مغل،سید حمزہ شاہین ، راجہ زخیرخان اور محمد اسلم انقلابی شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button