مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں بی ایس ایف اہلکار سمیت 2 افراد دریائے توی میں ڈوب کر ہلاک
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار سمیت دو افراد دریائے توی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار20سالہ ابھیشیک ٹھاکر اور19سالہ راجندر سنگھ ضلع کے علاقے کشن پور میں دریا میں نہانے گئے جہاں وہ ڈوب گئے۔ایک پولیس افسرنے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مقامی لوگوں نے دریا کے کنارے ان کے کپڑے دیکھے اور مدد کے لیے پولیس سے رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ راجندر کی لاش قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ بی ایس ایف اہلکارکی تلاش جو 15دن کی چھٹی پرتھا، جاری ہے۔