مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: پی ڈی پی شراب پر پابندی کے حوالے سے دستخطی مہم شروع کرے گی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی زیر قیادت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) علاقے میں شراب پر پابندی کے مطالبے پر زور دینے کے لیے دستخطی مہم شروع کرے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہم کا آغاز پارٹی رہنما اور محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کل برروز ہفتہ سری نگر میں کریں گی۔التجا نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس “ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ شراب اور منشیات سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں زندگیاں اور خاندان برباد ہورہے ہیں ، اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ہمیں اسے ختم کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ کل پی ڈی پی دفتر سری نگر میں صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان شراب پر پابندی کے حوالے سے ایک دستخطی مہم شروع کی جائے گی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں بھی شراب پر پابندی کے حوالے سے دو بل جمع کرائے گئے ہیں ۔ یہ بل حکمران نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ارکان اسمبلی نے جمع کرائے ہیں۔ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کی اتحادی کانگریس مقبوضہ علاقے کی شاخ نے بلوں کی بھر پور حمایت کا اظہار کیا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ مقبوضہ علاقے کی شاخ کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی بھی بل کی حمایت میں پیش پیش ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ یہ بل آسانی سے پاس کرلیے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button