World

مودی حکومت اپنے ناقدین کے خلاف منظم ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے، تحقیقات

1واشنگٹن: امریکہ میں قائم” ووکس میڈیا“ Vox Mediaکی ایک چونکا دینے والی تحقیقات میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے صحافیوں، حقوق کے کارکنوں اور اقلیتی برادریوں سمیت تنقیدی آوازوں کو منظم طریقے سے دبانے کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں بھارت میں پائے جانے والے خوف و ہراس کے ماحول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کیا کہ مودی حکومت اختلاف رائے کو خاموش کرنے کے لیے دھمکیوں اور ہراساںکیے جانے سمیت مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
رپورٹ میںکشمیری صحافی راقب نائیک کا حوالہ دیا گیا جو ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے بعد امریکہ فرار ہونے پر مجبور ہوئے، بھارتی حکام نے نائیک کے کشمیر چھوڑنے بعد انکے والد کو بھی نشانہ بنایا۔ تحقیقات میںکہا گیا کہ بھارتی حکومت اپنی سرحدوں سے باہر بھی ناقدین کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور نائیک کو امریکہ میں بھی گمنام دھمکیوں اور نگرانی کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں بی جے پی کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی جانے والی دھمکیوں کا بھی حوالہ دیا گیا ۔
رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ وقت ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کو اس کی جارحانہ کارروائیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے اور صحافیوں، کارکنوں اور اقلیتی برادریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر جمہوریت اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button