پاکستان
آسیہ اندرابی اوران کی ساتھیوں کو سزائیں سنانا قابل مذمت ہے ، عالمی برادری نوٹس لے:پاکستان
اسلام آباد : پاکستان نے کشمیری رہنماﺅں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو دی جانے والی سزاوں کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف کی سنگین خلاف ورزی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے۔ترجمان نے کہا کہ دہلی عدالت کا فیصلہ انصاف کی سنگین خلاف ورزی ہے، آسیہ اندرابی کشمیری عوام کی مو¿ثر آواز رہی ہیں ، اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے سیاسی مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں، اقوام متحدہ بھارت کے اقدامات کا محاسبہ کرے۔






