بھارت کو ”جہنم کا گڑھا“ قرار دینا درست ہے:گروپتونت سنگھ
واشنگٹن: امریکہ میں قائم خالصتان نواز تنظیم” سکھز فار جسٹس“ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاہے کہ بھارت صرف ایک جہنم نہیں بلکہ نسل کشی سے بھرا ہوا جہنم ہے جہاں سکھ برادری کو دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو ”جہنم کا گڑھا“ قرار دینا درست ہے۔ ان کے مطابق بھارت میں مختلف حکومتوں کے ادوار میں سکھوں کی نسل کشی کی گئی جبکہ موجودہ مودی حکومت کے تحت سکھوں کو معاشی تباہی اورنسلی تطہیر جیسے مظالم کا سامنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ خالصتان کے حامی سکھ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے عالمی ریفرنڈم مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود بعض ہندو قوم پرست حلقے امریکہ مخالف مہم چلا رہے ہیں جس پر انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی نڑاد امریکی ہندوو¿ں کے لیے وفادری ٹیسٹ متعارف کرایا جائے۔







