World

امریکہ نے بھارتی فرم پر پابندی لگا دی

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگرام سے تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت سمیت کئی ممالک کے 32 اداروں اور افراد کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نشانہ بننے والوں میں بھارت میں قائم فارم لین پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہے، جس پر امریکی وزارت خزانہ نے الزام لگایا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات میں قائم فرم مارکو کلنگ کے ذریعے ایران کے لیے اہم پرزوں، مواد کی خریداری میں سہولت فراہم کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیاں ایران کے خلاف واشنگٹن کی جاری "زیادہ سے زیادہ دباو¿” کی مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد عالمی مالیاتی نظام تک اس کی رسائی کو ختم کرنا اور تہران کے جوہری عدم تعمیل پر ستمبر میں اقوام متحدہ کی جانب سے دوبارہ عائد کردہ پابندیوں کو نافذ کرنا ہے۔
امریکہ نے کہا کہ وہ تیسرے ممالک کے ان اداروں کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا جو ایران کے میزائل اور یو اے وی پروگراموں کی حمایت کرتے ہیں۔KMS-05/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button