مقبوضہ جموں و کشمیر

علاقائی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے: سول سوسائٹی ارکان

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل سے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں ایک اجلاس کے دوران ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرحان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ تنازعہ کشمیرکا حل اور بھارت کی ہٹ دھرمی کا خاتمہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔انہوںنے بھارت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے بنیادی تنازعے سمیت تمام دوطرفہ مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اپنی آواز بلند کرتے اور اپنے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ارکان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری یہ تسلیم کرے کہ بھارت ایک ” ہندوتوا دہشت گرد ریاست“ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے بلکہ دہشت گردی میں ملوث اس کے جاسوس پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی پکڑے گئے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہدجاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ارکان نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہکشمیر کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button