بھارت

منی پور : شہری کا سر قلم کیا گیا، گھروں کو آگ لگا دی گئی

download (2)امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ایک سرحدی ضلع میں ایک شخص کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 59سالہ شخص سوبم سرت کمار سنگھ کا سرحدی ضلع جریبم میں نامعلوم حملہ آوروں نے سر قلم کیا ۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرت کمار اپنے بیٹے کے فارم سے واپس آ رہا تھا۔ سرت کمار کی سر کٹی ہوئی لاش جیری بام تھانے سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال میں ملرگاوں کے قریب ملی۔
واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے قریبی علاقے میں کوکی برادری(عیسائی) سے تعلق رکھنے والوں کے خالی مکانات کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یا درہے کہ منی پور میں گزشتہ برس تین مئی سے میتی(ہندو) اور کوکی(عیسائی) قبائل کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے اور اس دوران اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ پچاس ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button