پاکستان

چین کا تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور

china

بیجنگ:چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہواتنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مناسب اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اورچین کے ایک مشترکہ اعلامیے میں دونوں فریقوں نے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زوردیا ۔ فریقین نے تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے اور کسی بھی یکطرفہ کارروائی کی مخالفت کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔پاکستان نے چین کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button