مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیر ، خطہ پیرپنجال میں شدید برف باری ، نظام زندگی درہم برہم

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تقریباً تین ماہ کی طویل خشک سالی اور گزشتہ برس نومبر کے مہینے سے بارشوں کی 85فیصد کمی سے دوچار وادی کشمیر ، پیرپنجال خطے اور وادی چناب میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات ہونے والی موسم کی پہلی شدید برف باری نے علاقے کو سفید چادر سے ڈھانپ لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں ایک فٹ کے قریب برف باری ہوئی ۔ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 2فٹ برف ریکارڈکی گئی۔ مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ برفباری آج ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔ انتظامیہ نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ بھر پور حفاظتی اقدامات اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
برف بار ی نے مقبوضہ علاقے میںمعمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، اور ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحدسرینگر جموں شاہراہ ، سرینگر لیہہ شاہراہ ، مغل روڈ ،بانڈی وپورہ گریز، سنتھن کشتواڑ روڈ اور دیگر کئی بالائی سڑک رابطے ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ ریل سروس بھی روک دی گئی ہے ۔ جمعہ کے روز سرینگر ائر پورٹ سے چلنے والی تمام26 پروازیں بھی منسوخی کی گئیں۔
دریں اثنا جمعرات کو رات کے وقت تین سے چار گھنٹے تک 60تا87کل میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے سے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے کئی علاقوں میںکئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت وغیرہ گرنے سے بجلی کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button