پاکستان

آرمی چیف کی نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت

عیدالاضحی کنٹرول لائن کے حاجی پیر سیکٹر پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

army

راولپنڈی: بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نہتے کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کنٹرول لائن کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیااورعیدالاضحی اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ منائی۔انہوں نے فرنٹ لائن پر افسران اور جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی اور پاکستان کے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے فوجیوں کی لگن، بلندحوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بطور فوجی ہم دورانِ ڈیوٹی اپنے گھروں اور پیاروں سے دور تہوار منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔اس موقع پر جنرل سیدعاصم منیرنے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد پر گفتگو کی۔انہوں نے کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی ہتھکنڈہ بن چکے، ہیںاورپاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے، کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور پرعزم جواب دیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button