گرفتار
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے 5کشمیری گرفتارکرلئے
سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں نے 5کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے کنٹرول لائن کے قریب ضلع کے کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائی میں 5کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیاہے۔پولیس نے کنٹرول لائن کے علاقوں کھڑی ، اجوٹ ، دیگوار ، پرانی پونچھ اور جرنیلی محلے میں چھاپوں کے دوران ان نوجوانوں کو گرفتار کیا۔