مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ :جیل میں گیس سلنڈر دھماکے سے 9 قیدی زخمی

9 inmates injured in gas cylinder blast in Kupwara jailسری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج(بدھ) کپواڑہ جیل کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے کم از کم نو قیدی زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے جیل میں دھماکے سبب نو قیدیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔پانچ شدید زخمیوں کو سری نگر کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکہ کھانا پکانے کے سلنڈر میں ہواہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button