تعزیت

تحریک حریت کے محبوس چیئرمین امیر حمزہ کے والدبانڈی پورہ میں انتقال کرگئے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں تحریک حریت جموں و کشمیر کے نظربند چیئرمین امیر حمزہ کے والد بزرگوار بانڈی پورہ میں انتقال کر گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امیر حمزہ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید و بند کی صوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔ وہ اس وقت بھی بھارتی تعذیب خانے میں بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کررہے تھے جب ان کی اہلیہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئی تھیں۔ تحریک حریت نے ایک بیان میں بھارتی سفاکیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیری حریت پسندوں کے ساتھ اس ظالمانہ سلوک پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ بیان میں تحریک حریت کے اس موقف کو ایک بار پھر دہرایاگیا کہ مسلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے، تاہم سہہ فریقی مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا آبرو مندانہ حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ حالیہ پاک بھارت تصادم سے یہ بات ثابت ہوئی کہ مسلہ کشمیر کا حل طلب ہونا عالمی امن کے لیے بالعموم اور جنوبی ایشیا کے لیے بالخصوص مسلسل خطرے کا باعث ہے۔بیان میں کہاگیا کہ تحریک حریت جموں وکشمیر سمجھتی ہے کہ بھارت کے سیاسی رہنمائوں کو اس مسئلے کے آبرو مندانہ حل کے لیے اپنی کاوشیں کرنی چاہیے، تاکہ جنوبی ایشیا کے کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو کسی ایک چنگاری کی نظر ہونے کے امکانات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔ تحریک حریت نے اپنے بیان میں امیر حمزہ اور دیگر محبوس رہنمائوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینرغلام محمد صفی اوردیگر حریت رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں امیر حمزہ اوردیگر لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button