مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : آتشزدگی سے ایک مسجد اورمتعدد مکان جل کر خاکستر

firecracker blast indiaسرینگر:
غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سرینگر کے علاقے بہوری کدل میں زبردست آگ لگنے سے ایک مسجد اور متعدد مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بہوری کدل میں دوپہر کو لگنے والی آگ فوری طورپر دیگر عمارتوں تک پھیل گئی ۔ آگ لگنے سے ایک مسجد اور بارہ کے قریب مکان جل کر خاکستر ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوراآگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔آتشزدگی سے ہونیوالے نقصانات کا اصل تخمینہ لگایاجارہا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔فی الحال مسجد کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہو گئی ہے۔آگ سے متعدد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button