سرینگر : محبوبہ مفتی کابھارتی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے سے باہر بھارتی جیلوں میں بند کشمیریوں کی حالت زار شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی دور دراز کی بھارتی جیلوں میں مسلسل نظربندی نے وادی کشمیر میں انکے خاندانوں کو سخت مشکلات اور مالی پریشانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نظر بندوں کے اہلخانہ ان سے ملاقات کیلئے دور دراز کی جیلوں کا بار بار سفر کرنے کے متحمل نہیں ہیں۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کو خط لکھ کر وادی سے باہر زیر حراست کشمیریوں کے اعداد و شمار مانگے تھے، لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ او ر سیکرٹری داخلہ کو بھی اسطرح کے خطوط بھیجیں گئے تھے لیکن ادھر سے بھی کوئی جواب نہیں آیا ۔مفتی مفتی نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے عدالت کا دروزاہ بھی کھٹکھٹایا لیکن ہماری عرضداشت ہی خارج کر دی گئی جو انتہائی افسوسناک ہے۔
محبوبہ نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ مقبوضہ علاقے کی نو منتخب حکومت نظر بندوں اور انکے اہلخانہ کو کوئی ریلیف دے گی لیکن اس نے بھی کچھ نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گئے اور نظر بندوں اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کے حوالے سے آواز اٹھاتے رہیں گے۔KMS-13/M








