مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ کا وانگچک کی نظربندی میں مودی حکومت کے مشکوک کردار پر سوال

نئی دلی:بھارتی سپریم کورٹ، نے لداخ کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک کی قومی سلامتی ایکٹ کے تحت نظربندی کے معاملے میں مودی حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے وانگچک کے خطاب کے ٹرانسکرپٹ پر سخت سوالات اٹھا تے ہوئے حکومتی اقدامات کو مشکوک قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک کو ستمبر 2025میں لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول میں شمولیت کے مطالبات کے حق میں احتجاج کی قیادت کرنے پر گرفتار کیاگیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مودی کی طرف سے مظاہرین سے وانگچک کے خطاب کے ٹرانسکرپٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ درست نہیں ہیں اور وانگچک کی تقاریر کو بہت زیادہ بڑھا چڑھاکر پیش کیاگیاہے ۔سپریم کورٹ نے حکومت سے سونم وانگچک کے خطاب کااصل ٹرانسکرپٹ طلب کیاہے۔ ماحولیاتی کارکن کی غیر قانونی نظر بندی کو لداخ اورمقبوضہ کشمیر میں انصاف اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرنے والی آوازوں پر مودی حکومت کے کریک ڈان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کی مودی حکومت پر تنقید کی وضاحت کرتے ہوئے قانونی ماہرین نے کہا کہ عدالت نے حکومت کو سونم وانگچک کے خطاب کا درست متن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button