بھارت

امریکہ نے ہندو قوم پرست گروپ کے رہنما کو بین المذاہب کونسل کا رکن مقرر کر دیا

44830213-a5c9-40ae-be27-87b89598c296واشنگٹن 16اکتوبر(کے ایم ایس)امریکہ میں ہندو کمیونٹی کے ایک رہنماکو محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) نے عقائد پر مبنی مذہبی کونسل کا رکن مقرر کیا ہے جو بھارت میں ہندو بالادستی کے نظریے کی حامل تنظیم کاایک سینئر رکن ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چندرو آچاریہ جنہیں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے امریکی حکومت کواندرونی مسائل پر مشورہ دینے کے لیے مقرر کیاہے، امریکہ میںہندو سوائم سیوک سنگھ کے ڈائریکٹر ہیں۔ ہندو سوائم سیوک سنگھ ایک ایسا گروپ ہے جس نے بار بارفسطائی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کا دفاع کیا ہے۔آچاریہ نے لندن کی ایک آن لائن نیوز ویب سائٹ کو ہندو سوائم سیوک سنگھ کے ساتھ اپنی وابستگی کی تصدیق کی ہے۔ یہ تنظیم تقریبا 40ممالک میں موجود ہے اور اسکی سینکڑوں شاخیں ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی میںعقائد پر مبنی 25رکنی کونسل میں مختلف مذاہب کے رہنما شامل ہیں جس کی تشکیل کا مقصدعبادت گاہوں کی حفاظت اور مذہبی کمیونٹیوں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی سے متعلق امور پر سیکرٹری کو مشورے دیناہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button