نئی دلی : ایئر انڈیا کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

نئی دلی :
بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کا طیارہ پیر کو اس وقت بڑے حادثے اسے بال بال بچ گیا جب ٹیک آف کے فورا بعد انجن میں خرابی کے باعث جہاز کو واپس ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے ہوابازی کے نگران ادارے نے میڈیا کو بتایاہے کہ دلی سے ممبئی جانیوالے ائیر انڈیا کے بوئنگ 777طیارے کو پائلٹوں کو پرواز کے فورا بعد انجن میں تیل کے دبائو میں کمی کے باعث جہاز کا ایک انجن بند کرنا پڑا اور اسے فوراواپس دلی ائیر پورٹ پر اتار لیاگیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ایئر انڈیا کے ترجمان نے ایک بیان میں اس غیر متوقع صورتحال کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے ۔ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق یہ طیارہ 15 سال پرانا ہے اور اس نے ویانا، وینکوور اور شکاگو سمیت مختلف مقامات کے لیے پروازیں انجام دی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 12جون کو بوئنگ ڈریم لائنر کے حادثے میں 260افرادکی ہلاکت کے بعد ایئر انڈیا سمیت بھارتی ائیر لائنز سخت جانچ پڑتال کی زد میں ہیں۔ ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا میں متعدد حفاظتی کوتاہیوں کی نشان دہی کی ہے۔ ایئر انڈیا 2022تک حکومتی ملکیت میں تھی۔








