بھارت

مودی حکومت بھارت کو اڈانی اور امریکہ کو بیچ رہی ہے: راہول گاندھی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے الیکشن چوری کرنے کے لیے ایک نظام قائم کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے گروگرام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگ صورتحال کو سمجھ چکے ہیں اوروہ اس کا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، ہریانہ اور مہاراشٹر اور حال ہی میں مغربی بنگال اور آسام کے انتخابات میں چوری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں سے لاکھوں نام حذف اور لاکھوں نام شامل کئے گئے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور بیوروکریسی ان کے کنٹرول میں ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی حکمرانی نہیں جائے گی۔لیکن ان کا وقت آنے والا ہے، لوگ سمجھ چکے ہیں کہ نریندر مودی اور امیت شاہ ملک کو بیچ رہے ہیں۔ ہوائی اڈے، بندرگاہیں، انفراسٹرکچر، نکوبار جزیرہ اڈانی کو بیچا جا رہا ہے۔انہوں نے بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اورخبردار کیا کہ اس سے بھارتی کسانوں اور چھوٹی صنعتوں کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا زرعی شعبہ امریکی کسانوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جو اب بھارتی منڈیوں میں اپنی پیداوار فروخت کر سکتے ہیں اور معاہدے کے تحت بھارت کو ہر سال امریکہ سے سامان خریدنا پڑے گا جس سے ملکی صنعت متاثر ہوگی۔راہول گاندھی نے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سارا ڈیٹا، جو آپ بولتے ہیں، جو پیغامات بھیجتے ہیں، میڈیکل ڈیٹا، ہسپتال کا ڈیٹا، یہ سب مودی نے امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے ایپسٹین فائلوں کے معاملے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے تجارتی معاہدے کے تحت بھارت کے مفادات پر سمجھوتہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی اور اڈانی ایک ہی ہیں اورپوری قوم جانتی ہے کہ بی جے پی کا مالیاتی نظام اڈانی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی امریکی صدر کی منظوری کے بغیر کام نہیں کر سکتے اور موجودہ حکومت نے بھارت کی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button