بھارت

بھارتی جیلوں میں قید 70فیصد قیدیوں کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں

بھارتی پارلیمانی پینل کی رپورٹ میں انکشاف

نئی دلی:بھارت کے ایک پارلیمانی پینل نے تصدیق کی ہے کہ جیلوں میں قید 70 فیصد قیدی، جن میں سے بیشتر کا تعلق مقبوضہ جموں وکشمیر سے ہے ،کیخلاف مقدمات زیر سماعت ہیں اور انہیں ضمانت نہ ہونے یا جرمانے کی رقم ادا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے جیلوں سے رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ انکشاف بھارتی پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کی رپورٹ میں کیاگیاہے۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "جیل انتظامیہ کو ایسے قیدیوں کو جیلوں میں رکھنے کیلئے انکی ضمانت کی رقم سے کہیں زیادہ رقم خرچ کر نا پڑ رہی ہے۔رپورٹ میں جیلوں میں منشیات کا پتہ لگانے کے لیے ہر داخلی مقام پر نگرانی کی ٹیکنالوجی کے استعمال پرزوردیاگیاہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button