بھارت

بھارت : اترپردیش میں نامعلوم حملہ آوروں نے بی جے پی لیڈرکو گولی مارکر زخمی کردیا

bjp leaderلکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جالون میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے بی جے پی لیڈر اور وشوا ہندو پریشد کے سابق ضلع صدر بھاسکر اوستھی کو ان کے گھر کے قریب گولی مارکر زخمی کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زخمی ہونے والے بی جے پی لیڈر کو فوری طوپر ہسپتال لے جایاگیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کانپور منتقل کر دیا۔ یہ واقعہ اورائی کوتوالی کے امبیدکر چوراہے سے بامبی روڈ جانے والے جل نگم کے قریب پیش آیا۔اوستھی اپنے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر جل نگم کے دفتر پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button