متفرقات

کولگام سے ایک مقامی شہری کی لاش برآمد

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک باغ سے مقامی رہائشی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی لوگوں کو ایک باغ میں لاش دکھائی دی، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں طبی و قانونی کارروائی کے لیے اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔

متوفی کی شناخت عمر امین کے نام سے ہوئی ہے، جو کولگام کے علاقے اوکی کا رہائشی تھا۔

ادھر، شہری کی موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button