بھارت

بھارت :ہندوشوہروں نے اپنی شناخت چھپاکردھوکے سے مسلمان خواتین سے شادی کرلی

ممبئی/بریلی:بھارتی شہروں ممبئی اور بریلی میں دو مسلمان خواتین کا کہناہے کہ انہیں ان کے شوہروں نے دھوکہ دیا جنہوں نے شادی سے پہلے اپنی ہندو شناخت چھپا دی تھی اور بعد میں انہیں گھریلو تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممبئی میں ایک خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر منیش نے جس سے اس کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی، اس سے شادی کرنے سے پہلے کسی اور کا نام استعمال کیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے حمل کے دوران اور جڑواں بیٹیوں کو جنم دینے کے بعد مارا پیٹا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میرے حمل کے دوران میرا شوہر نکیتا پاریکھ نامی ایک اور خاتون سے باتیں کرتا تھا۔ جب میں نے اعتراض کیا تو اس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون نے کہا کہ اس کے سسرال والوں نے لڑکا پیدا نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہتر ہوتا اگر بچے ہسپتال میں ہی مر جاتے۔ خاتون نے کہاکہ اس پر پیسوں کے لیے دباو¿ ڈالا گیا، اس کے شوہر، اسکی بہن اور دیگر افراد نے ماراپیٹا اور اس کے بچوں اور ذاتی دستاویزات تک رسائی سے انکار کردیا۔
دریں اثناءایک اورکیس میںبریلی میںفاطمہ نامی خاتون نے بتایاکہ ان کے شوہر آشیش گنگوار نے نکاح کے ذریعے شادی کرنے سے پہلے خود کو انسٹاگرام پر رحمن کے طور پر متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اسے اس کی اصل شناخت کئی مہینوں بعد اپنے سسر کی موت کے موقع پر پتہ چلی۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے حقیقت کا علم ہوا تو میں حیران وپریشان ہو گئی۔ فاطمہ نے بتایاکہ اس کا شوہر حال ہی میں انکے چار ماہ کے بیٹے کے ساتھ بھاگ گیا ۔انہوں نے کہاکہ وہ میرے بچے کو لے کر بھاگ گیا، مجھے نہیں معلوم کہ میرا بچہ کہاں ہے۔ فاطمہ نے بتایا کہ اس نے اسے بچے کو بیچنے کی دھمکی دی تھی۔ خاتون نے نواب گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button