جموں

بی جے پی اپنی شکست کے خوف سے کشمیر میں انتخابات نہیں کروارہی، عمر عبداللہ

download (5)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال پر بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے نگری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر میں امن وترقی کے دعوﺅں کا راگ الاپ رہی ہے لیکن یہاں کی زمینی صورتحال اسکے دعوﺅں کے بالکل برعکس ہے۔انہوںنے کہا کہ میں یہ پوچھنے پر مجبور ہوں کہ کشمیریوں کو دفعہ 370کے خاتمے کے بعد گزشتہ پانچ برسوںمیں کیا ملا۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی اپنی شکست کے خوف سے یہاں اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے بھی کترا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیر جی کشن ریڈی نے ستمبر میں اسمبلی انتخا بات کی بات کر کے ہم پر کوئی احسان نہیں کیاکیونکہ بھارتی سپریم کورٹ نے تیس ستمبر تک انتخابات کے انعقاد کی ہدایت کر رکھی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button