مقبوضہ جموں و کشمیر

سیدعلی گیلانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

SAG1

سرینگری:کل جماعتی حریت کانفرنس اور اس کی اکائی جماعتوں نے بابائے حریت سید علی گیلانی کو ان کی شہادت کی تیسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی 2021 میں آج کے دن سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بندی کےدوران وفات پا گئے تھے جہاں ایک دہائی سے زائد عرصے سے نظر بند تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنمائ شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے جاری اپنے پیغامات میں کہا کہ جموںو کشمیرکے بارے میں سید علی گیلانی کا موقف کشمیریوں کی مزاحمتی جدوجہد کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی کو یقین تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ سیدعلی گیلانی نے "ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” کانعرہ لگایا ۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکویٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں سید علی گیلانی کو شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیری عوام بزرگ حریت رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کریں گے ۔انہوں نے کشمیری عوام سے اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو آگے بڑھایاجائے ۔حریت رہنما محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے لازوال جدوجہد امن اور انصاف کی خواہش رکھنے والوں کو تحریک دیتی رہے گی ۔فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی ایک انتہائی دور اندیش اور اصول پسند رہنما تھے جنہوں نے زندگی بھر بھارتی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے انتھک جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے عظیم قائد کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سید علی گیلانی اور دیگر لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموںوکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button