متفرقات
کرگل حادثے میں دو بھارتی فوجی افسرہلاک
کرگل:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لداخ خطے کے ضلع کرگل میں پانی کی ٹینک پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں دوبھارتی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ جنوبی لداخ کے علاقے نیوما میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی افسروں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔





