70 سے زائد بھارتی سائنسدانوں کا ” ایس آئی آر “ عمل ختم کرنے کا مطالبہ
انتخابی فہرستوں کی نظرثانی سے غربائ، تارکین وطن اور پسماندہ برادریاں نشانہ بن رہی ہیں، خط
نئی دہلی:دنیا بھر میں کام کرنے والے 70 سے زائد بھارتی سائنسدانوں نے انتخابی فہرستوںکی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) مشق کے ذریعے شہریوں کے بڑے پیمانے پر اخراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے سائنسدانوں کے مطابق ”جمہوریت کا دفاع اور ووٹ کا حق“ کے عنوان سے ایک کھلے خط میں مشق کے دوران ووٹرفہرستوں سے حذف کیے گئے ناموں کی بڑی تعداد کی طرف توجہ مبذول کرائی اور متنبہ کیا کہ اس سے غیر متناسب طور پر غریب معاشی پس منظر کے لوگ، مہاجر مزدور اور پسماندہ برادریاں نشانہ بنے ہیں۔
خط میں لکھا گیا کہ ووٹ ڈالنے کا حق جمہوریت کا بنیادی ستون ہے۔ اہل ووٹروں کو بلا جواز طور پر حذف کرناجمہوری حقوق پر کاری ضرب کے مترادف ہیں۔
سائنسدانوں نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی میں شفافیت اور احتساب کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی ان تمام اہل ووٹروں کے ناموں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا، جنہیں غلط طریقے سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ”ہم انتخابی فہرستوں کی نظرثانی میں شفافیت اور احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں، غلط طریقے سے خارج کیے گئے تمام اہل ووٹرز کے ناموں کی فوری بحالی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موثر تحفظات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی بھی شہری ووٹ کے حق سے محروم نہ رہے“۔
سائنسدانوں نے خبر دار کیا”جمہوریت زندہ نہیں رہ سکتی جب شہریوں کو ان کی آواز سے انکار کیا جائے۔ انہوں نے بھارتی الیکشن کمیشن اور حکومت پر زور دیا کہ وہ آئینی اصولوں کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے تمام جمہوری سوچ رکھنے والی قوتوں اور افراد پر بھی زور دیا کہ وہ ووٹ کے حق کے دفاع اور ملک میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہوں








