پاک فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی کی مضبوط محافظ ہے، چینی وزیر خارجہ
اسلام آباد:چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے وانگ ای کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک–چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے۔ وزیر خارجہ وانگ ڑی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پرعملدرآمد کی بھرپورحمایت کی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی اور تعاون کی مضبوط محافظ ہے، دنیا میں پیدا ہونے والے غیریقینی حالات میں مضبوط پاک چین تعلقات کوفروغ دینا علاقائی امن و استحکام کیلئے سودمند ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے، وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کاخیرمقدم کرتا ہے۔
دریں اثنا چینی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ چین پاکستان کا”آہنی دوست”ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پاکستانی قوم کامتفقہ مو¿قف ہے۔فیلڈ مارشل نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پرچین کی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی تعاون کوفعال طورپرفروغ دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانےکی کوشش جاری رہےگی۔ان کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات اور ترقی کی راہ پرسفر جاری رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران وزیراعظم، آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں۔KMS-13/M







