انسانی حقوق

بھارتی حکومت فوجی جارحیت سے کشمیریوں کی جدوجہد ہرگز دبا نہیں سکتی، حریت کانفرنس

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت فوجی جارحیت اور کالے قوانین کے بے دریغ استعمال کے ذریعے حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو ہرگز دبانہیں سکتی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں ، بے گناہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور کشمیریوں کی املاک کی غیر قانونی ضبطی کا مذموم سلسلہ تیز کر دیا ہے تاہم وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے جذبہ حریت کو ہرگز دبانہیں سکتی ۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو سخت انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوںنے غیر قانونی بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اس سے آزادی کیلئے قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے حریت رہنماﺅں سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیریوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تعمیر و ترقی کے نام نہاد کاموں سے کشمیریوں کو ہرگز بہلا نہیں سکتا ، انکا واحد مطالبہ بھارتی قبضے سے آزادی ہے جس سے وہ ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کشمیرکے بارے میں اپنے جھوٹے اور بے بنیاد بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا، دنیا جموں وکشمیر کو بدستور ایک متنازعہ خطہ مانتی ہے اور اس مسئلے کو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ سمجھتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ جموں وکشمیر کے زمینی حقائق تسلیم کرے اور حقیقت پسندی کا راستہ اپناتے ہوئے تنازعہ کشمیرکو اقوم متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے ماحول کو سازگار بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button