بھارت

پٹنہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے بی جے پی لیڈر قتل

پٹنہ:
بھارتی ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں بعض مسلح افرادنے بی جے پی کے رہنماء مناشرما کو گولی مارکر قتل کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے پٹنہ میں بی جے پی کے سابق ڈویژنل صدر منا شرما کا گولی مار کر قتل کیا۔مسلح افراد منا شرماسے سونے کی چین چھیننا چاہتے تھے تاہم مزاحمت پر انہوںنے بی جے پی لیڈر کو گولی ماردی ۔گولی لگنے سے منا شرما شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button